بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی بکتر بند گاڑی کو سرمچاروں نے تمپ کے علاقے نظر آباد میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔