تمپ، کوہلو: سرکاری حمایت یافتہ گروہ پر حملے، دو افراد ہلاک، تین زخمی

696

ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ اور کوہلو میں دو مختلف واقعات میں سرکاری حمایتہ گروہ کے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقہ کوھاڈ میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمیل ولد ملک داد اللہ سکنہ تمپ کوہاڈ کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ سے معراج عارف زخمی ہوگئے جنہیں تربت سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق ایک سرکاری گروہ سے تھا۔

دریں اثنا کوہلو میں نوئے شم کے علاقے لونڈو میں سرکاری حمایت یافتہ شخص محبت خان مری کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

حملہ آوروں نے ان کے ٹھکانے کو نذر آتش کرکے اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا۔