تربت میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے چاہ سر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) چھاپہ مارکر ضمیر سرور نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 2 بجے سی ٹی ڈی اہلکار ان کے گھر میں داخل ہوئے، گھر کی مکمل تلاشی لی اور ضمیر سرور کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔