تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر دھماکہ، جانی نقصانات کی اطلاعات

1116

بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل کے سامنے سڑک پر پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق بسوں اور دیگر گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ گزر رہا تھا جیسے نشانہ بنایا گیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ فورسز کی قافلے کے گزرنے کے موقع پر ہوا جبکہ فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی ہے ۔

ابتک کے اطلاع کے مطابق قافلے میں شامل دو بسوں سمیت دیگر گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کی اطلاع ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور سنی گئی۔

فورسز نے جائے وقوعہ سمیت پورے علاقے کا گھیراؤ کرکے سڑک پر آمد و رفت بند کردی ہے۔