کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق محمد عارف ولد محمد عمر سکنہ پنجگور کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
مذکورہ مغرب کے وقت اپنے موٹرسائیکل پر سوار تربت سے آپسر جارہا تھا جنہیں راستے میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ تاہم واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔