تربت: مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، اسلحہ ضبط

117

تربت میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ان کے اسلحہ و سامان پر قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں پرانا چونگی پولیس ناکہ نمبر 15 پر حملہ کرکے مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر ان سے سرکاری اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سیٹ اور دیگر سرکاری سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے اور کارروائی کے بعد جنگل کی طرف نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔