ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں رات گئے پاکستانی فورسز کی گھر گھر تلاشی جاری ہے
دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بدھ کی رات تربت کے علاقے سنگانی سر میں کی گھر گھر تلاشی جاری ہے ، رہائشیوں کے مطابق ایف سی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار علاقے میں گھس کر ہر گھر میں رہائشیوں کی تفصیلات مانگ رہے ہیں ، اس دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
اس دوران علاقے میں مختلف مقامات پر فورسز نے ناکہ کی جبکہ سروینلس ڈرونز بھی فضا میں دیکھے گئے ہیں۔
تاہم ابتک گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔