تربت دھماکا: اسٹاف انچارج کمانڈوز زخمی، انٹیلی جنس ڈاکٹر ہلاک

474

تربت میں ہونے والے دھماکے میں پاکستانی فورسز کا اسٹاف انچارج کمانڈوز زخمی جبکہ حملے میں پاکستانی انٹیلی جنس کا ڈاکٹر ہلاک ہوا ہے۔

باوثوق ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز تربت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ہونے دھماکے کے نتیجے میں اسٹاف انچارج کمانڈوز تربت ہیڈکوارٹرز؛ آصف شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی خفیہ اداروں کے سپیشل انویسٹی گیٹیو یونٹ (ایس آئی یو) کا اہلکار ڈاکٹر الیاس ہلاک ہوچکا ہے۔

خیال رہے ضلعی حکام نے دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی تاہم تعداد میں اضافے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گذشتہ روز شام کے تربت کے بیہن میں پاکستان فوج کے اہلکاروں کو بسوں کے ذریعے لیجانے والے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک بس مکمل تباہ ہوئی جبکہ فورسز کی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آئی۔

اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان میں کہا کہ یہ حملہ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے کی ہے۔