تربت حملے میں ایس ایس پی زوھیب محسن بھی زخمی

659

تربت دھماکے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) زوہیب محسن بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے تصدیق کی کہ ایس ایس پی محسن کو معمولی چوٹیں آئیں اور قریبی اسپتال میں علاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ تنظیم کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔