تربت: تین سالوں لاپتہ ہونے والے شخص کے دو مزید بھائی لاپتہ

159

تربت کے علاقے آپسر بنڈے بازار سے گزشتہ شب دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی شکار بنایا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق گزشتہ شب سیکورٹی فورسز نے انکے گھر پر چھاپہ مارکر شیرجان اسحاق اور فاروق اسحاق کو اٹھا کر لے گئے جوکہ تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے تین سال قبل انہی کے ایک اور بھائی شمس اسحاق کو بھی لاپتہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے سرکاری حکام، سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔