بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق سبی سے متعدد فوجی ٹرکوں و دیگر گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلوں کے قافلے بولان کے علاقے سانگان و گردنواح میں آج صبح سے پیش قدمی کررہے ہیں۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے فوجی آپریشنوں کا سلسلہ جاری ہے۔