بلوچ نسل کشی یادگاری دن ، جلسہ عام کے لئے چاغی میں آگاہی مہم

24

بلوچ یکجہتی کمیٹی چاغی زون کی جانب سے آج چاغی، امین آباد میں آگاہی پرواگرام کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی پروگرام کا مقصد 25 جنوری کو دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن کے جلسہ عام میں لوگوں کو زیادہ تعداد میں شرکت کے لئے متحرک کیا جا سکے۔

آج کے آگاہی مہم تنظیم مرکزی رکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے شرکت کی۔ جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد مہم میں شریک رہی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ریاست مختلف طریقوں سے بلوچ عوام کی نسل کشی کر رہی ہے جن میں ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگی، انفراسٹرکچر کلنگ، سرحدی پابندیاں اور کینسر جیسی موذی بیماریاں شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ظلم کو روکا جانا چاہیے اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ قومی تحریک میں شامل ہو کر اسے مضبوط کریں۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے تحریک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی ماؤں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک کی کامیابی کے لیے قوم کا اتحاد اور تنظیم بہت ضروری ہے۔ انہوں نے چاغی کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والی تقریب میں اپنے اہل خانہ سمیت شرکت کریں۔