بلوچ علماء سے پرزور اپیل کرتی ہوں بلوچ نسل کشی کیخلاف دالبندین جلسے میں بھرپور شرکت کریں – ماہ رنگ بلوچ

93

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏میں تمام بلوچ قوم، خاص طور پر بلوچ علماء کرام سے پرزور اپیل کرتی ہوں کہ وہ بلوچ نسل کشی کے خلاف 25 جنوری کو دالبندین کے قومی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ‏اسلام کی بنیادی اور حقیقی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ ظلم، جبر، قتل عام اور ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا حصہ بنا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ‏آج ہماری جنگ یزیدیت اور فرعونیت کے خلاف ہے، ‏آج ہماری جنگ سفاکیت اور بربریت کے خلاف ہے، ‏آج ہماری جنگ ناانصافی اور ظلم کے خلاف ہے۔ ‏یہ جنگ ہر بلوچ کے لیے ہیں، چاہے وہ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھتا ہو۔

ڈاکٹر ماہ رنگ کا کہنا ہے کہ ‏آج قومی غلامی کے اس دور میں ہر بلوچ کا درد مشترک ہے۔ ‏اسی مشترکہ درد اور احساس کے تحت جو پرامن جدوجہد ہم کر رہے ہیں، وہ بلوچیت اور انسانیت کی بقا کے لیے ہے۔ ‏اس جدوجہد میں شامل ہونا ہر بلوچ کا فرض ہے۔