بلوچستان: مختلف حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جانبحق

26
File Photo

ہفتے کے روز بلوچستان کے مخلتف علاقوں سے رپورٹ ہونے والے واقعات میں خاتون سمیت ساتھ افراد جانبحق ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حب لسبیلہ کینال کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی رکشہ پر فائرنگ، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جانبحق ہوگئے۔جاںبحق افراد کی شناخت عزیز اللہ ولد رحمت اللہ عمر 40 سال اور عطاء محمد ولد رحمت اللہ 30 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

وہاں تربت کے علاقے شاپک میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت افراد جان بحق، گاڑی سوار فرار ہوگیا۔

اطلاع کے مطابق شاپک میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد جان بحق ہوئے ہیں جن میں شاپک کے رہائشی چاکر کریم داد ان کی اہلیہ اور ان کا ایک بچہ شامل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چاکر کریم داد اپنے خاندان کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سفر کررہے تھے جنہیں سامنے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے تینوں موقع پر جان بحق ہوگئے۔ حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ ٹوٹ گیا گاڑی سوار لکیر عرف لکو نامی شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

‎ڈیرہ بگٹی سے آمد اطلاع کے مطابق تحصیل سوئی کے علاقے مٹ تھنگوانی میں کھیتوں پر کام کرنے والے برگر کے جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث مزدور پیشہ شخص کی دو سالہ بیٹی جھلس کر جاں بحق، جبکہ گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

دریں اثنا ء قلات کے پہاڑی علاقے نرمک میں نامعلوم افراد کی لاش برامد جس کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا تھا،جس کی شناخت قادر بخش ولد موسی خان سے ہوئی ،نعش لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ،ورثا کے مطابق نامعلوم افراد نے قادر بخش کو کچھ دن پہلے لاپتہ کردیا گیا تھا ،مزید تفتیش لیویز ایس ایچ او جوہان کررہے ہیں۔

دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری میں کچرا دان سے نومود بچی کی لاش برآمد، پولیس نے بچے کی لاش بی ایم سی ہسپتال منتقل کردی ، بچی کے چہرے اور جسم پر شدید نوعیت کے زخم کے نشان ہیں ۔