سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشته رات ماتلی سٹی (بدین) میں ایجنسیوں کے مخبر دو بھائیوں اور انتہا پسند مذہبی جماعت سنی رابطہ کونسل (سپاہ صحابہ)کے عہدیداروں عبدالواحد کمبوہ اور محمد طاہر کمبوہ پر حملے کی ذمه داری قبول کرتے ہیں ۔
بیان کے مطابق حملے میں ایک مخبر اور جماعت کا عہدے دار عبدالواحد کمبوہ ہلاک ہوگیا اور دوسرا محمد طاہر کمبوه شدید زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی ریاست سندھ کے وسائل اور زمینوں پر قبضے ، دريا سندھ سے کینال نکالنے کے ساتھ منظم منصوبہ بندی سے سندھ کے اندر منتقل کی گئی اپنی پنجابی آبادی کے ذریعے ایک طرف مخبری اور سروے کرواتی ہے اور قومی کارکنان کی گرفتاریاں اور اپنی پنجابی آبادی کو منتقل کروا رہی ہے تو دوسری طرف سازش کے تحت مذہبی جماعتوں کے معرفت مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے رہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ یہ دونوں بھائی بھی ریاست اور ان کی ایجنسیوں کے پیرول پر خاص طور پر بدین ضلع اور ساحلی پٹی میں مذہبی انتہاپسندی کو بڑھانے اور اپنی پنجابی آبادی کی قبضہ گیری کروانے میں پیش پیش رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔