پاکستانی فورسز نے چودہ روز قبل بارکھان کے علاقے رکنی سے ایک شخص کو اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص شناخت عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں 13 دن پہلے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاپتا کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل اور خوفناک تجربہ ہے 13 دن کی غیر یقینی صورتحال، خوف اور انتظار میں گزرے ہیں کہ میرا بھائی کب واپس آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی گمشدگی نے ہمارے خاندان کی زندگی میں ایک خلا چھوڑ دیا ہے۔ میں تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے بھائی کی محفوظ واپسی کے لیے آواز اٹھائے اور ہر ممکن کوشش کریں۔