اوستہ محمد: گھریلو ناچاقی پر بیوی قتل

87

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد شہر میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جعفر کالونی میں محمد اکرم قریشی نامی شخص نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سعد اللہ جمالی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے۔

تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے