بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے ضعیف العمر شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اللہ بخش ولد خان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے تحصیل جھاو میں آج صبح چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو دن قبل پاکستانی فورسز نے کمبی پہاڑی سلسلے میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو دیگر لوگوں کے ہمراہ شدید تشدد کا نشانہ بناکر بعدازاں چھوڑ دیا لیکں آج انہیں لاپتہ کردیا گیا۔