آواران: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ

339

بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ آج شام کو ساڑھے سات بجے مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کو آوازیں سنیں گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔