آواران: تعمیراتی کمپنی کے گاڑیوں اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

41

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر میں اٹھارہ جنوری سہ پہر ساڑھے تین بجے تعمیراتئ کمپنی کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کے اہلکار مزکورہ مقام پر سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے کہ سرمچاروں نے حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جبکہ یہاں سے کچھ فاصلے پر پاکستانی فوج کی چوکی پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔