دالبندین جلسہ: شرکت کرنے والے بلوچ ملازمین کے خلاف کاروائی کا حکم نامہ جاری

222

ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنیم نے سرکاری ملازمین کے سیاسی تنظیموں اور جماعتوں کے اجتماعات، جلسہ و جلوس وغیرہ میں شرکت اور سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ حکم نامہ اس وقت جاری کیا گیا ہے جب دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے 25 جنوری کو ایک قومی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس دن کی مناسبت سے حکومت نے بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی اس دن گاڑیاں نہ نکالنے کی تلقین کی ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان بھر میں اس دن کی مناسبت سے عوام کی بڑی تعداد تیاریوں میں مصروف ہے ۔