دالبندین بلوچ قومی اجتماع: حکام نے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیاں باہر نہ نکالنے کی تلقین کردی

312

دالبندین میں حکام نے ٹرانسپورٹرز کو ایک ہفتے تک گاڑیوں کو باہر نہ نکالنے کی تلقین کردی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ’25 جنوری یوم بلوچ نسل کشی یادگار’ کے موقع پر دالبندین میں قومی اجتماع منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہے اس حوالے سے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

دوسری جانب حکام مبینہ طور پر اجتماع کو ناکام کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ دالبندین سے ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا جارہا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک اپنی گاڑیوں کو باہر نہیں نکالیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکام نے باقاعدہ تحریری طور پر ٹرانسپورٹر مالکان و دفاتر پر نوٹس دیئے ہیں۔

تاہم حکام کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر میں ‘بلوچ راجی مُچی’ (قومی اجتماع) کا انعقاد کیا تھا اس دوران بلوچستان بھر میں شرکاء کو فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر اجتماع کے شرکاء پر براہ راست فائرنگ کی گئی جن کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں مظاہرین جانبحق ہوئے۔

خیال کیا جارہا ہے دالبندین اجتماع کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھی حکام متحرک ہوچکے ہیں۔