بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، پانچ افراد کے جمع ہونے پر پابندی

368

حکومت بلوچستان کی ایک ماہ کے لیے بلوچستان بھر میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اسکے علاوہ 5 یا اس زیادہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

خیال رہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ اس وقت کیا جارہا ہے جب بلوچ یکجہتی کمیٹی 25 جنوری کو دالبندین میں بلوچ نسل کشی یادگاری دن کی مناسبت سے عوامی اجتماع کرنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے لوگوں میں زیادہ نفرت جنم دے گی ، اس قبل کئی مرتبہ حکومت نے بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی ہیں تاہم عوام نے اس طرح کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب دالبندین میں بلوچ نسل کشی یاد گاری دن کی جلسہ کے لئے بلوچستان بھر آگاہی مہم جاری ہیں ، اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، بچے ، نوجوان اور بزرگ آگاہی جلسوں میں شریک ہورہے ہیں ۔