گورکوپ حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

337

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمک کے مقام پر دن بارہ بجے کے قریب قابض فوج کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دریں اثناء ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح سویرے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کے قریب آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض پاکستانی فوج اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔