گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور شخص حراست بعد لاپتہ

106

ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کمال ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے جو تربت ناصر آباد کا رہائشی ہے۔

مذکورہ شخص کو ساحلی شہر گوادر فقیر کالونی فضل بشیر کے ہمراہ حراست میں لیا ہے، جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی فورسز نے حراست میں لیا ہے جنہیں کچھ عرصے بعد انہیں رہا کیا گیا اب ایک بار پھر انہیں حراست میں لیا گیا۔