گوادر: پاکستانی فورسز نے طالب علم زاہد مصطفٰے کو جبری لاپتہ کردیا

184

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاع ہے کہ رات گئے پاکستانی فورسز نے طالب علم زاہد مصطفے کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

مذکورہ طالب علم گوادر یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم ہے جنہیں گذشتہ رات پانچ گاڑیوں پر مشتمل سادہ اور باوردی پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گْوادر میں ان کے گھر کی چار دیواری پلانگ کر لاپتہ کردیا ہے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اس دوران گھر کے افراد پر اہلکاروں نے تشدد کیا۔ مزاحمت کرنے پر گھر والوں کو بندوق کے بٹ مارے گئے اور فائرنگ بھی کی ۔

مقامی صحافی عین قادر نے بتایا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے ریاستی اداروں کی جانب سے گْوادر اور قریبی علاقوں میں غیر آئینی اقدامات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی کھلم پامالی سمیت جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری گمشدگی کے انسانیت سوز کاروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں ۔ زاہد مصطفے سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔