بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ ساحلی شہر کے علاقے ملا نیو بند کے مقام پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے محمد جان شمبے زئی، جو تربت کلگ کے رہائشی ہیں، مارے گئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکلے ہی تھے انہیں گاڑی سوار مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
فائرنگ سے محمد خان زخمی ہوئے انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔