گوادر سے دو افراد لاپتہ، بسیمہ اور کوئٹہ سے دو افراد بازیاب

175

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر اور پسنی سے پاکستانی فوج نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت منور ولد قرار اور ذکریا ولد اللہ بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے منور کو کل رات پاکستانی فوج نے پسنی کے علاقے ببر شور سے چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

ذکریا کو گذشتہ دنوں شام کے وقت گوادر کے علاقے گٹی ڈھور سے حراست میں لیا گیا ہے جس کے بعد سے دونوں کے حوالے سے معلوم نہیں ہوسکا کہاں اور کس حال میں ہیں۔

دوسری جانب خصدار نال کے علاقے کوڑاسک فوجی کیمپ سے رواں سال 10 اکتوبر کو لاپتہ ہونے والا مسلم ولد اختر نامی بسیمہ سے  بازیاب ہوگئے۔

جبکہ 3 جنوری 2024 کو عیسیٰ نگری بروری روڑ کوئٹہ سے جبری لاپتہ امام جان ولد صوالی سکنہ ھوشاپ، جو بی ایم سی ہسپتال میں نرسنگ میل آفسر ہیں، بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔