گوادر: ایک شخص جبری لاپتہ

121

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے گوادر کے علاقے کوچو کلانچ سے پاکستانی فورسز نے خیر محمد ولد محمد علی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام کردیا ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے تین روز قبل حراست میں لیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تین روز قبل گھر پر چھاپہ مارکر خیر محمد کو حراست میں لیا ہے۔ جس کے بعد سے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہاں اور کس حال میں ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگی کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہر روز جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔