گوادر اور تربت سے5 افراد جبری لاپتہ 

248
داد شاہ، عرفان، زمان، عبدالحسین

بلوچستان علاقے تربت اور گوادر سے پاکستانی فورسز نے 5 افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ان میں ایک بعدازاں بازیاب ہوگیا۔ جبکہ چار تاحال لاپتہ ہیں۔

جبری گمشدگی کے شکار ہونے والوں کی شناخت داد شاہ ولد ناصر، عرفان ولد شیر محمد، زمان ولد سپاھان ، عبدالحسین رحمت، اور الطاف بہرام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ جبری گمشدہ ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ 16 دسمبر 2024 کو پاکستانی فورسز نے تربت سے زمان صفیان، عبدالحسین رحمت اور الطاف بہرام کو حراست میں لیا گیا، بعد ازاں الطاف بہرام کو رہا کر دیا گیا لیکن زمان صفیان اور عبدالحسین رحمت دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔

دیگر لاپتہ ہونے والوں میں سے عرفان کو 21 دسمبر کو تربت سلالہ بازار سے حراست میں لیا گیا، جبکہ داد شاہ کو کل رات ساحلی علاقے گوادر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ زمان ولد سپاھان جو کہ کیچ کے علاقے بالگتر کے رہائشی ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ زمان کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا بلکہ اس سے پہلے بھی زمان بلوچ اور اس کے بھائی ماجد بلوچ کو 9 جون 2020 کو جبری طور پر لاپتہ کی جنھیں چھ ماہ شدید تشدد کا شکار بنانے کے بعد رہا کیا گیا۔ اس علاوہ انھیں 10 فروری 2022 کو بھی تربت بازار سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ اب تیسری دفعہ پھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔