بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آج صبح جنتری ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ جسکی شناخت نوید ولد حمید کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گلی بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتاہے-
قریبی ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ شام اپنے گاڑی کے ساتھ گھر سے نکلے تھے رات گئے تک واپس نہیں آئے آج صبح جنتری ندی سے مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔