کیچ: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

240

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت کے پہاڑی سلسلے سیاہیجی و گردنواح میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر فوجی دستے بذریعہ ہیلی کاپٹر اتارے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں فوجیوں کی آمد و رفت کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

تاہم اس دوران ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔