کیچ: فوجی آپریشن جاری، دو افراد حراست بعد لاپتہ

205

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ دوران آپریشن پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کےعلاقے زامران میں گیشتردان،نوانو، ھان کلگ سمیت گردانواح کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے گیشتردان سے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں شعیب ولد ملا سلام سکنہ گلی اور پزیر ولد فتح محمد سکنہ نوانو شامل ہیں۔

مذکورہ افراد کو پاکستانی فورسز نے اس وقت حراست میں لیا ہے جب وہ دونوں اپنے مویشیوں کو دیکھنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں جبکہ فوجیوں کی آمد و رفت بھی جاری ہے۔