بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام گئے مند کہنک میں مسلم ولد نذیر احمد نامی شخص کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق اس سے قبل تنظیم میں رہ چکا تھا تاہم کچھ عرصہ قبل وہ پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کرچکا تھا۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔