کیچ دو افراد لاپتہ، گوادر اور پنجگور سے چار افراد بازیاب

174

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے دونوں کی شناخت وارث ولد ابراہیم اور گلاب ولد بوھیر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے دشت باہوٹ چات سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے چھ دسمبر کی رات پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ طالب علم زاہد مصطفٰی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

مذکورہ طالب علم گوادر یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم ہے جنہیں پانچ گاڑیوں پر مشتمل سادہ اور باوردی پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے گْوادر میں ان کے گھر کی چار دیواری پلانگ کر لاپتہ کردیا تھا۔

لواحقین کے مطابق زاہد کو اٹھاتے وقت آنکھوں پٹی باندھ کر تین روز تک مسلسل تشدد کرتے رہے۔ اسکی آنکھوں کی پٹی ابھی آدھا قبل حوالہ کرتے وقت اتاری گئی۔ کل یونیورسٹی میں اسکا پیپر ہے اور اسکی حالت پیپر دینے کی طرح نہیں ہے۔

ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں گذشتہ دنوں چار لاپتہ ہونے والوں میں سے تین بازیاب ہوگئے ہیں جن میں وسیم ھاشم، عبدالشکور صالح، خلیل صدیق بازیاب شامل ہیں جبکہ ارشاد رفیق ابھی تک لاپتہ ہے۔