کوہلو: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ، ہیلی کاپٹر پہنچ گئے

398

کوہلو میں مسلح افراد پاکستانی فورسز پوسٹ پر حملہ، علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے، جانی نقصانات کی اطلاع

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ گذشتہ شب نوئے شم میں لونڈ کے مقام پر کیا گیا جہاں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حملے کے بعد آج صبح مذکورہ علاقے میں ایمبولنسز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب دو روز قبل دکی کے علاقے میں ایک حملے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

دکی حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے گذشتہ مہینے بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ اور خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے کوئٹہ اور قلات میں دو شدید نوعیت کے حملوں پاکستان فوج کو نشانہ بنایا تھا جن میں مجموعی طور پر 60 سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔