کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

120

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے پاکستانی فورسز نے جمال مری ولد میرا خان مری نامی ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا ہے۔لواحقین نے جمال مری کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اب تک 9 افراد کی جبری گمشدگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات میں ایک بار پھر ہو شربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ کی جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں پاکستانی فورسز نے ایک سو چوالیس افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔