کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروس متاثر، واٹس ایپ و فیس بک کے استعمال میں مشکلات

107

انٹرنیٹ سروسز ہونے سے دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ میں بھی انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو وٹس ایپ اور فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ آن لائن کاروبار کرنے والے صارفین کو بھی مشکلات درپیش ہے۔

خیال رہے رواں ماہ حکومتی فیصلے کے تحت بلوچستان کے علاقے گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، زیارت، قلات، بولان، دکی، لورالائی، ہرنائی اور مچھ سمیت دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حافظ رحمان نے سینیٹ کی کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران انٹرنیٹ بندش کی تصدیق کی تھی۔