کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

114

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

فائر بریگیڈ انچارج کے مطابق گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر عملے نے قابو پا لیا ہے، آگ بجھانے کے بعد مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خیال رہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والا یہ تیسرا دھماکہ ہے اس سے ریلوے ٹریک اور پولیس گاڑی کو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا۔

آج گوادر سے سے متصل کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مذکورہ تمام حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔