کوئٹہ: جبری لاپتہ دو نوجوان بازیاب

164
غلام نبی، نعیم

کوئٹہ سے رواں سال جبری لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہوگئے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے رواں سال 6 اگست کو جبری طور پر لاپتہ غلام نبی ولد حاجی نور احمد ساتکزئی اور نعیم ولد گلزار ساتکزئی سکنہ ڈغاری کوئٹہ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

مذکورہ دونوں افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے جنہیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق ان کے لواحقین نے کردی ہے۔