کوئٹہ اور دکی میں پاکستانی فورسز پر حملے، ایک اہلکار ہلاک

419

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری بائی پاس پر پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے ۔

دریں اثنا دکی میں سردار میر عثمان ترین کول مائنز ایریا کے قریب واقع پاکستانی فورسز ایف سی کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

لیویز کے مطابق متاثرہ چیک پوسٹ پر ایف سی کے ساتھ لیویز بھی تعینات ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فورسز کی نفری میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔