کوئٹہ: انسانی حقوق دن کی مناسبت سے سیمنیار منعقد ہوگی۔ بی وائی سی

93

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے عالمی انسانی حقوق دن کی مناسبت سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیاں، ظلم اور نسل کشی جیسے المناک اور تشویشناک مسئلے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی بنیادی حقوق کے خلاف ہیں اور یہ مظالم کئ دہائیوں سے جاری ہیں۔ یہ مسائل نہ صرف مقامی افراد کی زندگیاں برباد کر رہے ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام اور ناانصافی کو بھی بڑھا رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل، ابھی” کے عنوان کے تحت، کمیٹی کا مقصد بلوچ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی منشور UDHR کے تحت بلوچستان میں موجود ہر انسان کو بلا تفریق مساوی حقوق حاصل ہوں۔

دس دسمبر کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں پر ہونے والے مظاہرے اور پروگراموں پر انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے مظاہروں میں شریک ہونے کے لیے دس دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والے سیمینار میں اپنے موجودگی یقینی بنائیں۔