کرم: ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک، سات زخمی

202
فائل فوٹو

پاکستانی صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے بگن کے قریب 156 ونگ ٹل اسکاؤٹس کے پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں نائب صوبیدار خالد بنگش، حوالدار جدید اورکزئی ، لانس نائک ولایت حسین طوری ، لانس نائک الرحمٰن، سپاہی نظام الدین محسود اور سپاہی صفت اللہ آفریدی شامل ہیں۔

چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں ثواب گل خٹک، نائک سعید خان خٹک، نائک عابد حسین خٹک، لانس نائک طاہر بنگش، سپاہی عامر سہیل آفریدی، سپاہی طیب الرحمٰن اور سپاہی توحید اللہ مروت شامل ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچا دیا گیا ہے۔