ڈیرہ غازی خان: پولیس گاڑیوں پر دھماکے، دو اہلکار زخمی

229

ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی گاڑیوں کو دو مختلف بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا۔

آج صبح ڈیرہ غازی خان کے علاقے خان پور میں عاظم چوک کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء روجھان میں زاہد روڈ کے قریب پولیس کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کچے کی جانب جارہی تھی۔

حکام نے مقامی مقام کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔