ڈیرہ بگٹی: گیس فلیڈ ملازمین کا OGDCL کمپنی کے خلاف احتجاج

33

ڈیرہ بگٹی گیس فیلڈ میں سن کوٹہ ملازمین کا او جی ڈی سی ایل کمپنی کے خلاف احتجاج

ملازمین کا کہنا ہے کہ 12 سال سے ریٹائرڈ ملازمین کے بچے اپنے والدین کی جگہ ملازمتوں کے حصول کے منتظر ہیں اب تک کوئی بھی ملازمین سن کوٹہ میں بھرتی نا ہوسکے۔

سن کوٹہ ملازمین یونین کے صدر رازی بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والی حکومت ہمیں دلاسے دے رہا ہے ہم بھرتی کے منتظر ہیں ۔

دوسری جانب ریٹائرڈ ملازمین کے بچے نان شبینہ کے محتاج ہیں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم وڈیرہ میاں خان بگٹی سے اپیل کی ہے کہ OGDCL کمپنی کو پابند کیا جائے فوری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔

آج صبح ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے ورثاء نے کمپنی کے گیٹ پر احتجاج کرکے دو گھنٹے تک روڈ بند کیا اور کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر سن کوٹہ ملازمین کے یونین صدر رازی بگٹی نے وفاقی پارلمانی سیکرٹری پیٹرولیم وڈیرہ میاں خان بگٹی سے اپیل کی کہ ہمارے بچے نان شبینہ کے محتاج ہیں گھر کے چولھے ٹھنڈے ہیں اب تو رشتہ دار بھی قرض نہیں دے رہے ہیں پسماندہ ضلع کے تحصیل پیرکوہ میں کمپنی کے علاوہ کوئی روزگار کا اصول نہیں جہاں محنت کرکے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی دے سکے ہمارے والدین نے اس کمپنی کے لیے قربانیاں دی ہیں کمپنی کو کامیاب بنایا ہے آج کمپنی نے ریٹائر کرنے کے بعد ان کے ورثہ کو بھرتی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین سخت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ملازمین کے بچوں کا مزید کہنا تھا اگر سن کوٹہ ملازمین دو ہفتے میں بھرتی نہیں ہوتے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر پورے ضلع میں بگٹی قبائل احتجاج کریں گے۔