بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے حلیم ولد سلیم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ایکتیس دسمبر دن کے بارہ بجے الندور بلیدہ میں فائرنگ کرکے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اور ریاستی ایجنٹ کو ہلاک کردیا۔ مزکورہ قومی مجرم منحرف سرمچار اور ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ ناصر عرف بھرام ولد عبدلکریم کی سرپرستی میں کام کررہا تھا، علاقے میں بلوچ فرزندوں کی شہادت، چوری، ڈکیتی سمیت دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس کے ساتھ ایک عام شہری ایاز ولد نبی بخش زخمی ہوا ہے ہم اس کے فیملی سے ہمدردی رکھتے ہیں، اور ہم نے کئی بار تنبیہ کیا ہے کہ پاکستانی فوج و اس کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ اور اس کے آلہ کاروں سے دوری بنائے رکھیں، کہ سرمچار کہیں اور کسی بھی وقت ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
مزکورہ قومی مجرم حلیم کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے ان کا اسلحہ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیم کے سرپرست اور کارندوں پر ہمارے انٹیلیجنس نظر رکھے ہوئے ہیں، اور انہیں بہت جلد نشانہ بنایا جائے گا۔
ترجمان نے آخر میں کہا ہے کہ بی ایل ایف ریاستی کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام ڈیتھ اسکواڈ کارندوں اور مخبروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے کرتوتوں سے باز آجائیں ورنہ انہیں نشانہ بناکر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔