چمن: کمرے میں گیس لیکج کے باعث ایس ایچ او جابحق

184

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) چمن، اسد اللہ خوستی، جمعرات کو اپنے کمرے میں گیس لیکج کے باعث جانبحق ہو گئے۔

واقعہ چمن میں پیش آیا جہاں گیس جمع ہونے کے باعث ایس ایچ او خوستی بے ہوش پائے گئے۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے کوئٹہ لے جایا جا رہا تھا لیکن راستے میں وہ دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقوں میں اکثر سردیوں کے باعث رہائشی گیس جلا کر سوتے ہیں جہاں گیس لوڈشینڈنگ کے باعث متعدد ایسے واقعات میں شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔