بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خلیل صدیق، عبدالشکور صالح، ارشد رفیق اور وسیم ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مذکورہ افراد کو کل رات پاکستانی فورسز نے پنجگور کے تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے مزدور اور تیل کے کاروبار منسلک زمیاد کے ڈرائیور ہیں۔