پنجگور: پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی ٹرک نذرآتش

245

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد پہنچانے والی ٹرک پر حملہ کرکے ٹرک کو نذر آتش کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے رسد کو پنجگور کے علاقے پروم جائین کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے رسد پہنچانے والی گاڑی پر پہلے حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے ٹرک گاڑی کو نذر آتش کردیا ہے۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔