بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پندرہ دسمبر شام چھ بج کر تیس منٹ پر پنجگور میں قائم قابض پاکستانی کیمپ پر گرینیڈ لانچروں کے متعدد گولے داغے جو صحیح نشانے پر جا لگے جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کی انٹیلجنس ٹیم کی اطلاع پر اسپیشل آپریشن اسکواڈ نے مذکورہ مقام پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے کیمپ کے اندر سبز کوہ آپریشن میں شہید ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شہادت پر جشن منا رہے تھے جس میں فوجی افسروں سیمت آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ اور مخبر بھی شریک تھے، گرینیڈ لانچر صحیح مقام پر پھٹنے سے قابض کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ کیمپ کے اندر آئی ایس آئی اور ایم آئی کا مشترکہ دفتر بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے شدید فائرنگ کی اور عوام کو حراساں کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے میں فورسز کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف جدید جنگی حکمت عملی پر پیرا ہو کر مختلف ٹیمز کے ذریعے قابض فوج کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے قابض فوج شدید نفسیاتی دباؤ اور اضطراب کا شکار ہے اور کامیاب حملوں پر مشتعل ہو کر قابض عام عوام کو نشانہ بنارہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز کے انخلاء تک قابض فوج، ان کی تنصیبات اور مخبروں کو نشانہ بناتی رہیگی۔